ETV Bharat / international

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ ، صدر ٹرمپ اچانک کورونا بریفنگ چھوڑ گئے - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ ہو گئی جس کے بعد خفیہ سروسز سے متعلقہ گارڈز نے مسلح شخص کو گولی مار دی۔ پولیس ابھی بھی اس مشتبہ شخص کا مقصد جانے کی کوشش کرہی ہے اور اس معاملے میں مزید تفصیلات فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ

author img

By

Published : Aug 11, 2020, 7:45 AM IST

Updated : Aug 11, 2020, 9:52 AM IST

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پیر کی سہ پہر کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ کررہے تھے۔ اس دوران وائٹ ہاوس کے باہر فائرنگ ہو گئی۔ ٹرمپ کو امریکی سیکریٹ سروس کے ایک ایجنٹ نے اچانک وائٹ ​​ہاؤس کے بریفنگ روم سے باہر نکالا۔

فائرنگ کے واقعہ کے بعد خفیہ ایجنسی کے اہلکار صدر ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کے اندر لے گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ نے دوبارہ پریس کانفرنس میں آ کر بتایا کہ خفیہ گارڈز نے وائٹ ہاؤس کے باہر ایک مسلح شخص کو گولی ماری ہے، اور اسے اسپتال لے جایا گیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پریس بریفنگ کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ ہو گئی جس کے بعد خفیہ سروسز سے متعلقہ گارڈز نے مسلح شخص کو گولی مار دی۔

پرینس بریفنگ میں ٹرمپ نے بتایا کہ یہ مشتبہ شخص تھا جس کو گولی مار دی گئی ہے۔ ٹرپ نے بتایا کہ اسے ایجنٹ کے ذریعے اوول آفس لے جایا گیا۔

خبر رسا ایجنسی کے مطابق، اس واقعے کے بعد وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کر دیا گیا ۔ یہ وائٹ ہاؤس سے صرف ایک بلاک پر 17 ویں اسٹریٹ اور پنسلوینیا ایونیو کے قریب فائرنگ کی گئی۔

پولیس ابھی بھی اس مشتبہ شخص کا مقصد جانے کی کوشش کرہی ہے اور اس معاملے میں مزید تفصیلات فراہم کرنے کی کوشش جاری ہے۔

ملزم کو مقامی اسپتال منتقل کیا گیا ہے، لیکن ان کی حالت فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی ۔ٹرمپ نے انہیں محفوظ رکھنے میں سیکریٹ سروس کے اہلکاروں کے کام کی تعریف کی۔

وائٹ ہاؤس کے قریب فائرنگ ، صدر ٹرمپ اچانک کورونا بریفنگ چھوڑ گئے

Last Updated : Aug 11, 2020, 9:52 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.