ETV Bharat / international

سیاحت کو مستقل طور سے بحال کرنے کی ضرورت: اقوام متحدہ - UN

اقوام متحدہ کے مطابق سیاحت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ٹکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے، پائیداری اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی تائید کرنے میں سیاحت کو قابل بنانے کے لئے شراکت کرنا شامل ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Aug 25, 2020, 10:09 PM IST

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل گوٹریز نے کورونا وبا کے بعد سیاحتی شعبہ کو مستقل طریقےسے بحال کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

گوٹریز نے منگل کو کورونا وائرس اور سیاحت پر اپنی پالیسی کی مختصرا تفصیلات کی ابتدا کے دوران ایک ویڈیو پیغام میں یہ بات کہی۔

انہوں نے کہا کہ یہ ضروری ہے کہ 'ہم سیاحت کے شعبہ کی تعمیر نو کریں لیکن یہ ایک طرح سے محفوظ، انصاف پر مبنی اور آب وہوا کے مطابق ہونا چاہئے'۔

انہوں نے کہا کہ سیاحت کی صنعت نے لاکھوں لوگوں کو معاش فراہم کیا ہے لیکن سفری تجربات کو اس انداز میں کرنا چاہئے جو میزبان کمیونٹیوں ، کارکنوں اور مسافروں کے لئے محفوظ ہو۔

گوٹریز نے سیاحت میں پائیدار اصلاحات کو یقینی بنانے کے لئے پانچ ترجیحی شعبوں کی نشاندہی کی ہے۔

ان میں کووڈ 19 کے سماجی و معاشی اثرات کو کم کرنے، سیاحت کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ٹکنالوجی کے استعمال کو بڑھانے، سیاحت کی قدر کی پوری چین میں لچک پیدا کرنے، پائیداری اور ترقی کو فروغ دینے اور پائیدار ترقیاتی اہداف کی تائید کرنے میں سیاحت کو قابل بنانے کے لئے شراکت کرنا شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.