ETV Bharat / international

Russia Attacks Ukraine: یوکرین کے دفاع کے لیے تین ہزار امریکی رضاکار تیار

author img

By

Published : Mar 6, 2022, 11:00 PM IST

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کیے گئے ایک جذباتی ویڈیو میں 16 ہزار غیر ملکی رضاکاروں کی ’بین الاقوامی فوج‘ کا ذکر کیا۔ Russia Attacks Ukraine

Three thousand American volunteers ready to defend Ukraine
یوکرین کی دفاع کے لیے تین ہزار امریکی رضاکار تیار

روس کے حملے کا مقابلہ کرنے میں مدد کرنے کے لیے ایک بین الاقوامی بٹالین میں شامل ہونے کے یوکرین کی جانب سے اعلان کیے جانے کے بعد تقریباً تین ہزار امریکی رضاکاروں نے اتفاق کا اظہار کیا ہے۔Russia Attacks Ukraine

یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر پوسٹ کیے گئے ایک جذباتی ویڈیو میں 16 ہزار غیر ملکی رضاکاروں کی ’بین الاقوامی فوج‘ کا ذکر کیا ہے۔

انہوں نے رضاکاروں سے یوکرین ،یورپ اور دنیا کی حفاظت میں شامل ہونے کی بھی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ’’ہمارے پاس کھونے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، لیکن ہماری اپنی آزادی ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: Russia Attacks Ukraine: یوکرینی باشندے روس کے حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے بیرون ملک سے وطن واپس آرہے ہیں

وائس آف امریکہ کی رپورٹ کے مطابق، نئی اکائی- یوکرین کے علاقائی دفاع کی بین الاقوامی فوج، غیرملکیوں کے ذریعہ تقرری کی جائے گی جو یوکرینین کے ساتھ مل کر روسی حملہ آوروں کو پیچھے ہٹانے کے لیے تیار ہیں۔

یوکرین کے بین الاقوامی دفاعی فوج میں شامل ہونے کے خواہش مند غیر ملکی شہریوں کے لیے سبھی ضروری معلومات والی ایک ویب سائٹ شروع کی گئی ہے۔

زیلنسکی کے پیغام کا ذکر فیسبک پر یوکرینی مسلح افواج کے ذریعہ ایک پوسٹ میں بھی کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ وہ جنگ کا تجربہ رکھنے والے لوگوں کی تلاش کر رہے ہیں جو روسی حملے کے خلاف یوکرین کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.