میکسکو کے کونٹانا رو ریاست کے جنوب مشرقی شہر ٹولم میں ساحل سمندر(بیچ) پر گولی باری کے دوران تین افرادکی موت ہوگئی۔ مقامی میڈیا نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔
اخبار یونیورسل نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے آثارقدیمہ کے قریب پلایا پرایسو بیچ پر لوگوں پر گولی باری کی، جو اس علاقہ کے سب سے مقبول سیاحتی مقامات میں سے ایک ہے۔
حملے میں مبینہ طورپر ایک شخص کی موقع پر ہی موت ہوگئی، جبکہ ایک دیگر زخمی کی بیچ لاونجرس کے پاس موت ہوگئی۔ ان کے دوست نے قریب کے ایک ہوٹل میں چھپنے کی کوشش کی، لیکن حملہ آوروں نے اسے بھی ڈھونڈلیا اورگولی ماردی۔
یہ بھی پڑھیں: میکسیکو: سڑک حادثے میں 16 افراد ہلاک
سیکیورٹی فورس کے اہلکار جائے وقوع پر پہنچ گئے ہیں۔ واقعہ کی تحقیقات جاری ہے۔
(یو این آئی)