ETV Bharat / international

امریکہ: فائرنگ واقعے میں تین افراد ہلاک - حملہ آور نے خود کو گولی مارلی

حملہ آور مائیکل کولنز (48) گولیاں چلانےکے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔ بعد میں وہ میں اپنی کار میں مردہ پایا گیا۔

امریکہ: فائرنگ واقعے میں تین افراد ہلاک
امریکہ: فائرنگ واقعے میں تین افراد ہلاک
author img

By

Published : Jun 27, 2020, 5:00 PM IST

امریکی ریاست الینوائے کے اسپرنگ فیلڈ میں کافی ڈسپنسر بنانے والی کمپنی کے ایک ملازم نے ایک پلانٹ میں فائرنگ کردی جس میں دو افراد ہلاک اور ایک خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

حملہ آور مائیکل کولنز (48) شوٹنگ کے بعد جائے وقوع سے فرار ہوگیا۔ بعد وہ میں اپنی کار میں مردہ پایا گیا۔ واقعہ کے مقام کو دیکھ کراندازہ کیا گیاکہ اس نے خود کو گولی مار لی۔

مقامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق تقریباً 11بجے ’بن او میٹک‘ پلانٹ میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ۔

مقامی میڈیا نے اسپرنگ فیلڈ پولیس چیف کینی ونسلو کے حوالے سے بتایا ہے کہ پولیس افسران نے پلانٹ کی عمارت سے دو افراد کی لاشیں برآمد کیں ،ان میں سے ایک کی عمر20 اور دوسرے کی 60 بتائی گئی ہے۔ اس کے علاوہ تقریبا 50برس کی ایک خاتون شدید طورپرزخمی حالت میں پائی گئیں،اسے اسپتال پہنچایا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کرنے والا ملازم ان تینوں افراد کا ساتھی تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.