امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے کہا کہ ایشین ممالک جیسے بھارت، ملائیشیا ، انڈونیشیا اور فلپائن کو چین سے خطرہ بڑھ گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر فوجیوں کی تعیناتی کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس منصوبے کے تحت امریکہ، جرمنی میں فوجیوں کی تعداد کو 52 ہزار سے کم کر کے 25 ہزار کر رہا ہے۔ پومپیو نے کہا کہ فوجیوں کی تعیناتی زمینی صورتحال کی حقیقت پر مبنی ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ 'کچھ جگہوں پر امریکی وسائل کم رہیں گے۔ کچھ دوسرے جگہ بھی ہوں گے۔ میں نے ابھی چینی کمیونسٹ پارٹی سے خطرے کی بات کہی ہے، لہذا اب بھارت کو خطرہ ، ویتنام کو خطرہ ، ملائیشیا ، انڈونیشیا کو خطرہ ، بحیرہ جنوبی چین کے چیلنجز ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب بھارت اور چین کے مابین سرحد پر کشیدگی ہے۔ 15 جون کو مشرقی لداخ میں وادی گلوان میں چینی فوجیوں کے ساتھ جھڑپ میں 20 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔