ETV Bharat / international

بھارت، امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کے امکان - The possibility of trade talks between India and the United States.

بھارت اور امریکہ کے تجارتی معاملات پر جاری کشیدگی کے درمیان اگلے ہفتے دونوں ممالک وزارتی سطح کی میٹنگ کریں گے، اور تمام متبادل پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

بھارت، امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کے امکان
author img

By

Published : May 1, 2019, 11:30 PM IST

صنعت و تجارت مرکزی وزارت کے ذرائع کے مطابق، امریکی وزیر تجارت وولبر راس کی چھ مئی کو نئی دہلی میں صنعت و تجارت کے مرکزی وزیر سریش پربھو کے ساتھ میٹنگ ہوگی۔

اس میٹنگ میں کاروباری معاملات پر دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، اور اس کا حل بھی تلاش کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ امریکہ نے جنرل ترجیحی نظام کی فہرست سے بھارت کو ہٹانے کا اعلان کیا تھا، جس کے بعد بھارت مصنوعات امریکی مارکیٹ میں دستیاب رعایت ختم ہوجائے گی۔ جبکہ دوسری جانب بھارت نے 29 امریکی مصنوعات پر درآمد ڈیوٹی بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔

اطلاع کے مطابق دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں دونوں فریقین اپنے اپنے اعتراضات سامنے رکھیں گے اور اقدامات کو ان کے حل کے بارے میں غور کریں گے۔

بھارت اور امریکہ کے درمیان دو طرفہ تجارت کے سلسلے میں کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی مصنوعات کے تحفظ کے اقدامات کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ بھارت تجارتی توازن کے بارے میں اعتراض کررہا ہے، جبکہ امریکہ نے بھارتی مارکیٹ میں زبردست درآمدی ٹیکس پر بڑا اعتراض کیا ہے، اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تنازعات کو حل کرنے کے لیے اب تک آٹھ دور کے مذاکرات ہوچکے ہیں۔

Intro:Body:

mansoon

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.