امریکی کے نومنتخب صدر جوبائیڈن منگل کو اپنے پہلے کابینہ کے اراکین کی تقرری کا باضابطہ اعلان کریں گے۔
امریکی میڈیا 'سی این این' کی رپورٹ کے مطابق جو بائیڈن بائیڈن کے کابینہ کی نامزد ٹیم کا جائزہ لینے والی جین پاسکی نے بتایا کہ جو بائیڈن اپنی ٹیم کوعوام کے سامنے پیش کرنا چاہتے ہیں اور وہ اس ہفتہ کابینہ کے اراکین کا اعلان کریں گے۔
محترمہ پاسکی نے بتایا کہ جو بائیڈن کی کابینہ امریکہ کے نظریہ اور پس منظر کی عکاس ہوگی۔
امریکی اخبار 'دی نیویارک ٹائمس' نے اپنی رپورٹ میں لکھا کہ جو بائیڈن اپنی کابینہ میں انٹونی بلینکین کو وزیرخارجہ اور جیک سلون کو نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر مقرر کرسکتے ہیں۔ مسٹر بلینکین سابق صدر بارک اوبامہ کے دور حکومت میں نائب وزیرخارجہ تھے۔