وزارت صحت نے جمعرات کو بتایا کہ ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 17 افراد ہلاک ہوئے ہیں اور اس سے ملک میں کورونا وائرس کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد 900 ہو گئی ہے۔
لاطینی امریکی ملک ایکواڈور میں ایک دن قبل یعنی بدھ کو اس جان لیوا وائرس کے 417 نئے کیسز درج کئے گئے تھے اور 12 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سینٹر (سي ایس ایس ای ) کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 60 ہزار سے بڑھ کر 60876 پہنچ گئی ہے جبکہ کورونا متاثرین کی تعداد 10 لاکھ سے بڑھ کر 1038451 ہو گئی ہے۔