دنیا میں مہلک کورونا وائرس (کووڈ 19) کی وبا کا قہر بڑھتا ہی جا رہا ہے اور پوری دنیا میں اس سے اب تک 9.5 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس کے سبب 20 لاکھ سے زیادہ افراد اپنی جان گنوا چکے ہیں۔
کورونا وائرس سے دنیا میں سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 2.39 کروڑ ہوگئی ہے، جبکہ 3.97 لاکھ سے زیادہ مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ بھارت میں متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے۔ صحت ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 71 ہزار 773 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1,52,419 ہوگئی ہے۔
برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 84.88 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 2.09 لاکھ سے زیادہ مریض فوت ہوچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نئی امریکی انتظامیہ میں شامل بھارتی نژاد شخصیات پر خصوصی رپورٹ
روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 34.30 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 63،558 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
برطانیہ میں 34.05 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 89,429 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
فرانس میں تقریباً 29.69 لاکھ افراد اس وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 70,422 مریض فوت ہوچکے ہیں۔
یو این آئی