دنیا بھر میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس وبا کے پھیلنے کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور اس نے اب تک 17.62 کروڑ سے زیادہ افراد کو متاثر اور 38.09 لاکھ سے زیادہ افراد کو ہلاک کیا ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں کورونا متاثرین کی تعداد بڑھ کر 17 کروڑ 62 لاکھ پانچ ہزار 329 ہوگئی ہے, جبکہ 38 لاکھ 9 ہزار 292 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔
دنیا میں سُپر پاور سمجھے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار بتدریج کم ہورہی ہے۔ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 3 کروڑ 34 لاکھ 73 ہزار 258 ہوگئی ہے اور اس جان لیوا وبا کی وجہ سے 5.99 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے معاملے میں بھارت دنیا میں دوسرے اور ہلاک شدگان مریضوں کے لحاظ سے تیسرے نمبر پر ہے۔
بھارت میں اب تک دو کروڑ 82 لاکھ 80 ہزار 472 افراد اس وبا کو شکست دے چکے ہیں۔ ایکٹیو کیسز 59 ہزار 980 سے گھٹ کر مجموعی تعداد 9 لاکھ 33 ہزار 378 رہ گئی ہے۔ اسی عرصہ کےدوران 2726 مریض اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے جس سے مرنے والوں کی کل تعداد تین لاکھ 77 ہزار 31 ہوگئی ہے۔