ETV Bharat / international

انسداد عسکریت پسندی مشن چلانے کے لیے امریکہ نے روس سے مدد طلب کیا: رپورٹ - امریکہ نے روس سے مدد طلب کیا

منگل کے روز امریکی سلامتی کے سربراہ نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ امریکہ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے عسکریت پسند مخالف مہم کے لیے سینٹرل ایشیا میں ان کے فوجی ٹھکانوں سے امریکی فوج کے استعمال کرنے کے بارے میں ان کی رائے طلب کی ہے۔

افغانستان میں انسداد عسکریت پسندی مشن چلانے کے لیے امریکہ نے روس سے مدد طلب کیا

author img

By

Published : Oct 1, 2021, 3:30 AM IST

پولیٹیکو نے بریفنگ میں حصہ لینے والے کئی سینیئررز کا حوالہ دیتے ہوئے جمعرات کو یہ اطلاع دی کہ امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اور جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے چیئرمین مارک مِلے نے ہاؤس آف ریپریزنٹیٹو کے اراکین کو ایک خفیہ بریفنگ میں بتایا کہ بائیڈن انتظامیہ روس سے افغانستان کے خلاف انسداد عسکریت پسندی کا مشن چلانے کے لیے سینٹرل ایشیا میں روس سے ان کے ٹھکانوں کا استعمال کرنے کے بارے میں بات چیت کر رہی ہے۔

رپورٹ میں بدھ کو کہا گیا کہ امریکہ تاجکستان، ازبکستان، کرغزستان اور دیگر ممالک کے ساتھ افغانستان میں انسداد عسکریت پسندی مشن چلانے کے لیے بات چیت کر رہا ہے۔ امریکی وزیر دفاع آسٹن نے کہا کہ سینٹرل ایشیا میں روسی فوجی ٹھکانوں کا استعمال کرنے پر سینیٹررز کی جانب سے سنجیدگی سے غور و خوض کیا جارہا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے کمانڈر کینتھ میکینزی نے فوجی طیاروں اور لانچنگ پوائنٹس کی تفصیلات دیں۔ جن کا استعمال طالبان کے زیر کنٹرول افغانستان میں اپنے اہداف کے خلاف حملے شروع کرنے کے لیے کیا جا سکتا ہے۔

غور طلب ہے کہ منگل کے روز امریکی سلامتی کے سربراہ نے اراکین پارلیمنٹ سے کہا کہ امریکہ نے روسی صدر ولادیمیر پوتن سے عسکریت پسند مخالف مہم کے لیے سینٹرل ایشیا میں ان کے فوجی ٹھکانوں سے امریکی فوج کے استعمال کرنے کے بارے میں ان کی رائے طلب کی ہے۔

مزید پڑھیں: افغانستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزی پر قطر اور یورپی یونین مایوس

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پینٹاگن (امریکی وزارت دفاع) اور سینٹ کام نے اس معاملے پر تبصرہ کا جواب نہیں دیا۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.