ETV Bharat / international

ٹیکساس میں فائرنگ، پانچ افراد ہلاک - امریکہ کے اوڈیسا شہر میں فائرنگ

امریکہ کے ٹیکساس کے ا وڈیسا شہرمیں مسلح افراد کی فائرنگ سے سنسنی ہے۔

ٹیکساس میں فائرنگ
author img

By

Published : Sep 1, 2019, 10:53 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 1:25 AM IST

امریکہ کے ٹیکساس کے ا وڈیسا شہرمیں ہونے والی فائرنگ میں پانچ افراد ہلاک جبکہ اس حملے میں3 پولیس اہلکاروں سمیت 21افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق حملہ آور کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ حملہ آور سفید فام ہے جس کی عمر تقریباً تیس برس تھی۔

اس نے بتایا کہ حملہ آور نے فائرنگ کا آغاز ٹریفک سگنل پر پولیس اہل کار کو نشانہ بناکر کیاتھا اور پھر پوسٹل سروس کی وین ہائی جیک کرکے فرار ہوگیا۔

وین ڈرائیو کرنے کے دوران ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کی اور بعد میں پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کوفائرنگ کے واقعے سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔

اس سے پہلے پولیس کا کہنا تھا کہ حملہ آور وں کی تعداد 2 ہے۔ جنہوں نے اوڈیسا اور مڈلینڈ شہروں میں فائرنگ کی تاہم اب کہا گیا ہے کہ حملہ آور ایک ہی تھا۔

صدر ٹرمپ نے واقعے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنا کام کررہے ہیں۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 1:25 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.