ETV Bharat / international

Evacuation From Afghanistan: طالبان کے وعدے پر بھارت سمیت 100 ممالک کا مشترکہ بیان - افغانستان اور طالبان

سو ممالک کے گروپ کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق جس پر یوروپی یونین اور نیٹو کے دستخط بھی ہیں، طالبان نے ان ممالک کو یقین دلایا ہے کہ وہ غیر ملکیوں اور افغانوں کو غیر ملکی سفری کاغذات کے ساتھ محفوظ اور منظم طریقے سے ملک چھوڑنے کی اجازت دیتے رہیں گے۔

taliban assurances groups of 100 countries to evacuation from afghanistan after august 31
طالبان کے وعدے پربھارت سمیت 100 ممالک کا مشترکہ بیان
author img

By

Published : Aug 30, 2021, 2:13 PM IST

بھارت سمیت تقریباً سو ممالک نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ طالبان نے ان سے وعدہ کیا ہے کہ منگل کو امریکی فوج کی واپسی کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد بھی وہ غیر ملکیوں اور کسی بھی افغان شہری کو غیر ملکی سفری کاغذات کے ساتھ محفوظ اور منظم طریقے سے ملک چھوڑنے کی اجازت دیتے رہیں گے۔

US Secretary of State Antony Blinken's tweet
امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن کا ٹویٹ

سو ممالک کے گروپ میں بھارت، امریکہ ، برطانیہ ، فرانس اور جرمنی شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کی طرف سے اتوار کو ’افغانستان انخلاء سفری یقین دہانیوں پر مشترکہ بیان ‘ کے عنوان سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہمیں طالبان سے واضح توقعات ہیں۔ ہم اس کی تصدیق کرنے والے طالبان کے عوامی بیانات پر توجہ دیتے ہیں ‘‘۔

گروپ نے کہا کہ ہم سب اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں کہ ہمارے شہری، مقامی رہائشی، ملازمین اور افغانی جنہوں نے ہمارے ساتھ کام کیا ہے اور وہ لوگ جو لوگ خطرے میں ہیں وہ افغانستان سے باہر کے مقامات پر آزادانہ سفر جاری رکھ سکتے ہیں۔

کابل میں امریکی ڈرون حملے میں چھ بچے سمیت 9 افراد ہلاک

امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن نے ایک ٹویٹ میں کہا ’’ آج تقریبا سو ممالک نے طالبان کی جانب سے کرائی گئی یقین دہانیوں پر ایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے کہ ہمارے ممالک سے ٹریول اتھارٹی والے تمام غیر ملکی شہری اور کسی بھی افغان شہری کو محفوظ طریقے سے افغانستان سے باہر جانے کی اجازت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا ’’ ہم طالبان کو اس عزم پر قائم رکھیں گے‘‘۔

امریکہ 31 اگست یعنی منگل کو اپنی افواج اور اہلکاروں کا انخلا مکمل کرلے گا لیکن اس نے کہا ہے کہ اگر کچھ امریکی شہری پیچھے رہتے ہیں تو وہ طالبان سے انہیں محفوظ راستے کی اجازت کی توقع کرے گا۔

گروپ نے کہا کہ وہ نامزد افغانیوں کو سفری دستاویزات جاری کرتا رہے گا اور ہمیں طالبان سے واضح توقع بھی ہے کہ وہ ہمارے متعلقہ ممالک کا سفر کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ سو ممالک کے گروپ کی جانب سے جارہ کردہ دستاویز پر دستخط کرنے والوں میں چین اور روس شامل نہیں تھے۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.