ETV Bharat / international

امریکہ: ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ

author img

By

Published : Mar 21, 2020, 2:41 PM IST

فضائی ہتھیار کے میدان میں ایک اور کامیابی حاصل کرنے کے ساتھ امریکہ نے اعلان کیا کہ اس نے پروٹو ٹائپ غیر مسلح ہائپر سونک میزائل کا کامیاب تجربہ کیا ہے

Successful US hypersonic missile experience
امریکہ کا ہائپرسونک میزائل کا کامیاب تجربہ

امریکہ نے ایسا فضائی ہتھیار تیار کرلیا ہے جو ممکنہ طور پر مخالف کے دفاعی نظام پر حاوی ہوسکتا ہے۔

میڈیا میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق اس حوالہ سے پنٹاگن کا کہنا تھا کہ 5 مارچ کو تجرباتی میزائل نے ایک مخصوص نقطے کی جانب ہائپرسونک رفتار سے پرواز کی آواز کی رفتارسے 5 گنا زائد ہے۔

یہ تجربہ اکتوبر 2017 میں امریکی آرمی اور نیوی کے پہلے مشترکہ تجربہ کا تسلسل تھا جب پروٹو ٹائپ میزائل نے ایک ہدف کی جانب ہائپر سونک رفتار سے گلائیڈ کرنے کا مظاہرہ کیا تھا۔

ایک بیان میں وائس ایڈمرل جانی وولف کا کہنا تھا کہ 'آج ہم نے اپنے ڈیزائن کی توثیق کردی اور اب ہائپر سونک حملہ کے اگلے مرحلے کی جانب بڑھنے کے لئے تیار ہیں۔ہائپر سونک ہتھیار جنگی وار فیئر بالخصوص جوہری وار فیئر لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے ایک نئی اور بہت سوں کے لئے خطرناک سطح ہے'۔

یہ میزائل کافی کم آلٹیٹیوڈ پر جوہری صلاحیتوں کے حامل موجود میزائلوں سے کہیں زیادہ تیز رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور دوران پرواز اپنا ہدف بھی تبدیل کرسکتے ہیں اور روایتی میزائل کی طرح پیش گوئی کمان کی پیروی نہیں کرتے جو اسے ٹریک کر کے روکنا اور مشکل بنادیتا ہے۔

حتیٰ کہ ایک روایتی مسلح غیر جوہری ہتھیار کے طور پر بھی اسے تجزیہ کار تنازع کا خطرہ بڑھانے کے طور پر دیکھ رہے ہیں کیوں کہ مخالف شاید یہ جان سکیں کہ یہ کس طرح مسلح ہیں اور کب لانچ کئے گئے۔

پنٹاگن ہائپر سونک میزائل بنانے کی دوڑ کے لئے ماسکو اور بیجنگ پر دباؤ ڈال رہا ہے حتیٰ کہ اس بات کا اندیشہ ہے کہ اس سے جوہری تنازع کا خطرہ خطرناک حد تک بڑھ جائے گا۔

مالی 2021 کے بجٹ میں امریکی محکمہ دفاع نے ہائپرسونک پروگرام کے لئے 3 ارب 20 کروڑ ڈالر کی درخواست کی ہے جو رواں برس سے 2 ارب ڈالر زیادہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکہ کا ہدف ہے کہ 2023 تک قابل تعینات ہائپر سونک صلاحیت حاصل کرلے۔

گزشتہ برس دسمبر میں روس نے اعلان کیا تھا کہ اس نے پہلا ایڈوانس ہائپرسونک میزائل نصب کردیا ہے جس سے وہ قابل آپریٹ ہائپر سونک ہتھیار کا دعویٰ کرنے والا پہلا ملک بن گیا تھا۔

دوسری جانب چین بھی اس ڈیولپمنٹ میں واضح طور پر سرمایہ لگا رہا ہے اور گزشتہ برس اس نے قومی دن کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ میں ڈی ایف-17 ہائپرسونک گلائیڈ گاڑی کی نمائش کی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.