ETV Bharat / international

ایسٹر پر وینزویلا میں سخت لاک ڈاؤن نافذ - etv bharat urdu

ملک میں کورونا وائرس خاص طور پر برازیلین اسٹرین کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

venezuela
venezuela
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 2:34 PM IST

وینزویلا کے صدر نکولس مادورو نے ایسٹر کے موقع پر سخت لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

نکولس مادورو نے اتوار کے روز ٹویٹر پر نشر ہونے والی ایک میٹنگ میں کہا کہ’’ اس مدت کے دوران ہیلتھ سروسز اور خوردونوش جیسی خدمات جاری رہیں گی۔‘‘

نکولس مادورو کے مطابق ملک میں کورونا وائرس خاص طور پر برازیلین اسٹرین کے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے۔

وینزویلا کو فروری میں روس سے کورونا وائرس ویکسین اسپوتنک وی کی پہلی کھیپ ملی ہے، جس کے بعد اس ملک میں بڑے پیمانے پر ویکسینیشن مہم چلانے کی اجازت دی گئی۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.