ETV Bharat / international

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 256 نئے معاملے

جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 256 نئےمتاثرہ افراد کا انکشاف ہوا، اس وجہ سے عوام میں ڈر و خوف کا ماحول ہے۔

South Korea reported 256 more confirmed cases of coronavirus
جنوبی کوریا میں کورونا وائرس کے 256 نئے معاملے
author img

By

Published : Feb 28, 2020, 12:59 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 8:39 PM IST

جنوبی کوریا میں جمعہ کے روز کورونا وائرس کے 256 نئے معاملے سامنے آئے۔

جس سے اس وائرس میں مبتلا لوگوں کی تعداد بڑھ کر 2022 ہو گئی ہے ۔

کوریائی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول ایند پریونشن ( کے سی ڈی سی ) نے بتایا کہ جمعہ کے روز وائرس کے 256 نئے معاملے سامنے آئے اور مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد بڑھ کر 2022 ہو گئی ہے ۔

اس متعدی مرض سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 13 ہو گئی ہے ۔

كے سی ڈی سی روزانہ دو مرتبہ مقامی وقت کے مطابق صبح 10 بجے اور شام پانچ بجے کورونا وائرس سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کرتا ہے۔

نئے معاملات میں سے 182 افراد دارالحکومت سؤ ل سے 300 کلومیٹر جنوب مشرق میں ڈائے گو کے باشندے ہیں اور 49 صوبہ شمالی گیونگسانگ کے رہنے والے ہیں ۔ اس کے ساتھ ہی ڈائے گواور صوبہ شمالی گیونگسانگ میں کورونا وائرس کے انفیکشن میں مبتلا لوگوں کی تعداد بڑھ کر بالترتیب 1314 اور 394 ہو گئی ہے ۔

ملک میں یہ متعدی مرض بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اور 19 سے 27 فروری کے درمیان تقریبا 1735 نئے معاملے سامنے آئے ہیں ۔ حکومت نے ’ریڈ‘ الرٹ جاری کر دیا ہے ۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 8:39 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.