ETV Bharat / international

'بحیرہ جنوبی چین تنازعات کو بین الاقوامی قانون کے مطابق حل کرنا چاہئے'

author img

By

Published : Jun 28, 2020, 8:52 AM IST

امریکہ نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے اراکین کے بیان کا خیرمقدم کیا ہے۔

'بحیرہ جنوبی چین تنازعات کو بین الاقوامی قانون کے مطابق حل کرنا چاہئے'
'بحیرہ جنوبی چین تنازعات کو بین الاقوامی قانون کے مطابق حل کرنا چاہئے'

امریکی وزیر خارجہ مائیکل پومپیو نے کہا کہ امریکہ نے جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی تنظیم آسیان کے اراکین کے اس بیان کا خیرمقدم کیا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کے تنازعات کو بین الاقوامی قانون کے مطابق حل کیا جانا چاہئے۔

پومپیو نے ٹویٹ میں کہا کہ' امریکہ نے آسیان کے رہنماؤں کے اس بیان کا خیرمقدم کرتا ہے کہ بحیرہ جنوبی چین کے تنازعات کو بین الاقوامی قوانین کے مطابق حل کیا جائے، جس میں یو این سی ایل او ایس (بحریہ کے قانون کے لیے اقوام متحدہ کے کنونشن) بھی شامل ہے۔

چین کو ایس سی ایس کو اپنی بحری سلطنت سمجھنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی ہے۔ ہم جلد ہی اس موضوع پر مزید بات چیت کریں گے۔'

واضح رہے کہ جمعہ کو آسیان کے 36 ویں سربراہ اجلاس کے بعد بلاک کے اراکین کی طرف سے ایک مشترکہ بیان جاری کیا گیا جس میں بحیرہ جنوبی چین کی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

آسیان کے رہنماؤں نے بحیرہ جنوبی چین پر امن، سلامتی، استحکام، حفاظت اور نیوی گیشن کی آزادی کو فروغ دینے اور اس کے فروغ کے ساتھ ساتھ بحیرہ جنوبی چین میں 1982 کے یو این سی ایل او ایس سمیت بین الاقوامی قانون کی پاسداری اور اس کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے ایسی کارروائیوں سے گریز کرنے پر زور دیا ہے جن کی وجہ سے تنازعات اور صورتحال پیچیدہ بن سکتے ہیں۔

اس سے قبل پومپیو نے 2 جون کو ٹویٹ کیا تھا کہ امریکہ نے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کو چین کے غیر قانونی جنوبی چین سمندری دعووںکے خلاف احتجاج کرنے کے لئے ایک خط بھیجا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.