ETV Bharat / international

امریکہ: ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، کئی ہلاک - محکمہ پبلک سیفٹی

امریکی ریاست ٹیکساس میں ایک چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ اس حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

small plane crashes in texas, many killed
امریکہ: ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، کئی ہلاک
author img

By

Published : Sep 21, 2020, 10:10 AM IST

امریکہ کے صوبہ ٹیکساس میں ایک چھوٹا طیارہ حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی میڈیا نے ٹیکساس کے محکمہ پبلک سیفٹی کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہوسٹن کے قریب تقریبا 200 کلو میٹر شمال مغرب میں ہل ٹاپ لیک ایئرپورٹ کے قریب صبح گیارہ بجے ہونے والے حادثہ میں دو مرد اور دو خواتین ہلاک ہوگئے۔

مقامی افسر نے بتایا کہ پائلٹ ہنگامی حالت میں ہوائی جہاز کو لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور حادثہ پیش آنے سے قبل فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ سے ریڈیو کے رابطے میں تھا۔

مقررہ شیڈول کے مطابق طیارہ ٹیکساس کے ہارس شو بے سے صبح 10 بجے سے پہلے لوزیانا کے نیٹیچوسس کے لئے پرواز کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.