ETV Bharat / international

میکسیکو جیل میں دو گروہ کے مابین تصادم، 6 ہلاک - تصادم میں چھے قیدیوں کی موت ہوگئی جبکہ نو زخمی ہیں

ولاہرموسہ کے جیل میں قیدیوں کے دو گروہ کے مابین ہوئے تصادم میں 6 قیدیوں کی موت ہوگئی جبکہ نو زخمی ہیں۔ جیل حکام نے بتایا کہ موجودہ صورتحال پر قابو پالیا گیا ہے۔

میکسکو جیل میں دو گروہ کے مابین ہوئے تصادم میں 6 قیدی ہلاک، 9 زخمی

author img

By

Published : Jun 23, 2021, 12:53 PM IST

میکسیکو کے خلیج ساحل پر واقع جیل میں قیدیوں کے دو گروہ کے مابین گزشتہ روز ہوئے تصادم میں چھ قیدی ہلاک ہوگئے جبکہ نو زخمی ہیں۔

اس معاملے میں تباسکو اسٹیٹ کی پولیس نے بتایا کہ یہ تصادم ریاست کے دارالحکومت ولاہرموسہ میں واقع ایک جیل کے صحن میں پیش آیا۔ قیدیوں نے دیسی ہتھیاروں کا استعمال کیا تھا، جس میں میکسیکو میں عام طور پر استعمال ہونے والا بلیڈ بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:

امریکہ: کیپیٹل حملے کی جانچ کے لیے نئی کمیٹی تشکیل دی جائے گی

جیل حکام نے بتایا کہ انہوں نے صورتحال پر قابو پالیا ہے، لیکن زخمیوں کی حالت کے بارے میں کوئی جانکاری نہیں ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تباسکو میں منشیات کے گروہ کے ممبر اکثر اپنے مخالفین کے ساتھ جیل میں لڑتے رہتے ہیں۔

(اےپی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.