ETV Bharat / international

بھارتی نژاد امریکی سکھ پولیس افسر کا قتل - امریکی ریاست ٹیکساس

امریکی ریاست ٹیکساس میں بھارتی نژاد امریکی ڈپٹی شیرف سندیپ دہلیوال کو گولی مار کر قتل کردیا گیا، انھوں نے دس برس قبل امریکی پولیس میں ملازمت اختیار کی تھی۔

امریکی ڈپٹی شیرف سندیپ دہلیوال
author img

By

Published : Sep 28, 2019, 2:49 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 8:43 AM IST

بیالیس سالہ سندیپ دہلیوال ٹیکساس پولیس ڈیپارٹمنٹ کے پہلے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے اہلکار تھے۔

پولیس ڈپارٹمنٹ کے ایڈ گونزلز نے بتایا کہ ڈیوٹی کے دوران جب وہ اپنی پیٹرول کار پر معمول کے گشت پر تھے تب ایک شخص نے پیچھے سے آکر ان پر وار کیا۔

اُن کا کہنا تھا حملہ آور شخص کے پیچھے سے وار کیے جانے پر سندیپ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

امریکا میں سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے سندیپ دہلیوال نے ہیرس کاؤنٹی میں شمولیت اختیار کرکے اپنی برادری کے دیگر لوگوں کے لیے بھی راہیں ہموار کی تھیں ۔

گونزلز نے بتایا کہ سندیپ پگڑی پہن کر احترم اور فخر کے ساتھ اپنی برادری کی نمائندگی کرتے تھے اور ڈیپارٹمنٹ میں انہیں عزت کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

امریکی پولیس کے مطابق سندپ پر حملہ کرنے والے شخص رابرٹ سالس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے پاس سے وہ بندوق بھی برآمد کرلی گئی ہے جس سے اس نے سندیپ کے سر پر گولی ماری تھی۔

گونزلز کا کہنا تھا کہ سندیپ کا قتل جس دن ہوا اس دن کو پولیس افسران کے لیے بدترین سمجھا گیا ہے۔ ان کے پاس الفاظ نہیں ہے کہ کس طرح وہ اپنے غم کا اظہار کریں۔

سندیپ کے دوست سمپورن سنگھ کا کہنا ہے کہ 'وہ گردوارہ میں عبادت کے لیے باقاعدگی سے جایا کرتا تھا اور اپنی برادری کی فلاح کے لیے کافی سرگرم رہا کرتا تھا۔

سندیپ کے قتل پر بھارت نے بھی اپنے رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر نے افسوس کا اظہار بھی کیا ہے۔

بھارتی وزیر خارجہ نے اپنے بیان میں سندیپ کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں اس افسوسناک واقعہ کا سن کر بہت دکھ ہوا ہے۔

Last Updated : Oct 2, 2019, 8:43 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.