ETV Bharat / international

امریکہ: پرتشدد احتجاج کرنے کے الزام میں متعدد گرفتار

پولیس کے مطابق مظاہرین نے امریکی پرچم کو نذر آتش کیا اور عدالتی مرکز اور وفاقی عدالت کے باہر پٹاخے بھی پھوڑے، جس کی وجہ سے متعدد کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور متعدد پٹاخے عدالت کی عمارت میں داخل ہوئے۔

author img

By

Published : Jul 6, 2020, 1:11 PM IST

several people arrested in violent protests during us independence day
امریکی یوم آزادی: متعدد افراد پرتشدد احتجاج میں گرفتار

امریکہ میں پورٹ لینڈ پولیس نے اوریگون کے پورٹ لینڈ علاقے میں یوم آزادی کے موقع پر پرتشدد مظاہروں کے معاملے میں متعدد مظاہرین کو گرفتار کیا ہے۔

پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ 'پرتشدد مظاہروں کے الزام میں 13 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے اور دو کو عدالت میں طلب کیا گیا ہے'۔

پولیس نے بتایا ہے کہ 'یہ گرفتاری چار جولائی کی شام سے پانچ جولائی کی صبح تک ہوئی ہیں'۔

پولیس اہلکاروں کے ذریعہ ہجوم کو ہٹانے کے دوران مظاہرین نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور مورٹار کے ساتھ ان پر دھماکہ خیز مادے بھی پھینکے۔

پولیس نے اس وقت کسی بھی شدید چوٹ سے خود کو بچانے کے لئے آنسو گیس کے گولے استعمال کیے۔ اس دوران پولیس اہلکاروں کی آنکھوں میں لیزر لائٹ بھی ماری گئی جو ایک جرم ہے۔

اہم بات یہ ہے کہ ہفتے کے روز مظاہرین نے یوم آزادی کے موقع پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خطاب کے بعد وائٹ ہاؤس کے قریب امریکی پرچم بھی نذر آتش کیا۔

مزید پڑھیں: کورونا سے متعلق ٹرمپ کا دعویٰ مسترد

ٹرمپ نے اپنے خطاب میں بنیاد پرست بائیں بازو سے منسلک افراد، انارکی پسندوں اور اپنے مخالفین کو شکست دینے کا وعدہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ وہ ایک متشدد ہجوم کے خلاف کھڑے ہیں جو امریکہ کی آزادی کو ختم کرنا چاہتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.