شکاگو ٹریبون کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق شکاگو میں ایک شخص نے فائرنگ کر کے تین افراد کو ہلاک اور چار افراد کو زخمی کردیا۔
شکاگو کے سپرنٹنڈنٹ پولیس ڈیوڈ براؤن کے مطابق مشتبہ شخص کی شناخت جیسن نائٹینگل (32) کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس سے جھڑپ کے دوران مارا گیا۔ تاہم اس واقعے میں کوئی پولیس اہلکار زخمی نہیں ہوا ہے۔
فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق رات 1:50 بجے پیش آیا جب مشتبہ شخص نے شکاگو یونیورسٹی میں 30 سالہ طالب علم کو گیریج میں گھس کر گولی مار دی۔ وہ شخص موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
تاہم فائرنگ کا مقصد واضح نہیں ہے۔
- مزید پڑھیں: شکاگو میں فائرنگ میں سات لوگوں ہلاک، متعدد زخمی
این بی سی شکاگو نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ متاثرین میں ایک 17سالہ لڑکا بھی ہے۔شکاگو پولیس محکمے نے چھٹیوں لمبے اختتامی ہفتے میں امریکی شہروں میں جرائم میں اضافے کے پیش نظر ایک ہزار اضافی پولیس اہلکاروں کو تعینات کیا تھا۔