ETV Bharat / international

کیلیفورنیا میں فائرنگ سے سات افراد زخمی - California

فائرنگ کے دوران زخمی ہونے والوں کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں دو متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور پانچ دیگر افراد زیر علاج ہیں۔ واردات کی چھان بین کی جارہی ہے۔

sdf
dfs
author img

By

Published : Jul 26, 2020, 3:25 PM IST

امریکہ میں کیلیفورنیا کے مانٹیکا شہر میں ہونے والی گولی باری کی واردات میں سات افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

کیلیفورنیا ہائی وے پٹرول (سی ایچ پی) کے مطابق اس کی ٹیم مانٹیکا شہر میں 4400 ووڈورڈ ایوینیو کے نزدیک ٹریفک سنبھال رہی تھی، اسی دوران متعدد بار اس فائرنگ کی آوازیں سنی گئيں اور بہت سے لوگوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا گیا۔

اے بی سی 10 نے سی ایچ پی کے حوالے سے بتایا کہ وہاں بڑی تعداد میں لوگ موجود تھے اور ان میں سے کسی نے بھیڑ پر فائرنگ شروع کردی۔

انہوں نے بتایا کہ ملزم دبلا پتلا سیاہ فام شہری تھا جس نے سیاہ رنگ کی ہوڈی پہن رکھی تھی اور وہ خودکار ہتھیاروں سے لیس تھا۔ فی الحال، حملہ آور کے محرک کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

زخمیوں کو مقامی اسپتال پہنچایا گیا ہے جہاں دو متاثرہ افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور پانچ دیگر افراد زیر علاج ہیں۔ واردات کی چھان بین کی جارہی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.