ETV Bharat / international

امریکہ میں ٹرین حادثہ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ریاست مونٹانا میں سیئٹل اور شکاگو کے درمیان چلنے والی ایمٹراک مسافر ٹرین کے پٹری سے اترنے کے سبب کم از کم تین افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

several injured and killed after amtrak train derails in montana
امریکہ میں ٹرین پٹری سے اتری، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی
author img

By

Published : Sep 26, 2021, 1:50 PM IST

امریکی ریاست مونٹانا میں اتوار کی صبح ایک ایمٹریک مسافر ٹرین کے پٹری سے اترکر حادثے کا شکار ہو جانے سے تین افراد ہلاک اور تقریبا 50 افراد زخمی ہوگئے۔

امریکہ میں ٹرین حادثہ، 3 افراد ہلاک، متعدد زخمی

لبرٹی کاؤنٹی شیرف کے دفتر کے ایک اہلکار نے بتایا کہ کم از کم تین افراد اس وقت ہلاک ہوئے جب ایک ایمٹراک ٹرین جو سیئٹل اور شکاگو کے درمیان چلتی تھی، شمالی وسطی مونٹانا میں پٹری سے اتر گئی۔

مسافر ٹرین سروس فراہم کرنے والے ایمٹریک نے بتایا کہ ایمپلائر بلڈر ٹرین کے پانچ ڈبے سنیچر کے روز مقامی وقت کے مطابق شام 04:00 بجے ( ہندوستانی وقت کے مطابق اتوار علیٰ الصبح 3.30 بجے ) جوپلن شہر کے نزدیک پٹری سے اتر گئی۔ ٹرین میں تقریبا 147 مسافر اور عملے کے 13 ارکان سوار تھے۔

ایمٹریک نے ایک بیان میں کہا’’ ایم ٹریک زخمی مسافروں کو لے جانے اور دیگر مسافروں کو بحفاظت نکالنے کے لیے مقامی حکام کے ساتھ مل کر کام کررہا ہے ‘‘۔

ہند امریکہ تعلقات کی تاریخ میں نیا باب شروع: جوبائیڈن

نیو یارک ٹائمز نے ہل کاؤنٹی ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی سروسز کوآرڈینیٹر امانڈا فریکل کے حوالے سے بتایا کہ حادثے میں 50 سے زائد افراد زخمی ہوئے اور ایک سے زائد افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔

لبرٹی کاؤنٹی شیرف کے مطابق سی بی ایس ٹی وی نے بتایا کہ کم از کم تین افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.