امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو دوحہ میں چل رہے مذاکرات میں شریک ہیں اور وہ امریکی مصالحت کا کردار ادا کررہے ہیں۔ وہ افغان حکومت اور طالبان کے وفد کے ساتھ بین افغان مذاکرات کے موقع پر الگ الگ میٹنگیں کریں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ پومپیو دوحہ پہنچ چکے ہیں۔ وہ بین افغان مذاکرات کی میزبانی کر رہے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پومپیو مقررہ شیڈول کے تحت مقامی وقت کے مطابق صبح گیارہ بجے حکومت افغانستان کے وفد اور 3:15 پر طالبان وفد سے ملاقات کریں گے۔
پروگرام کے مطابق پومپیو قطر کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الطحانی سے بھی ملاقات کریں گے۔
افغان حکومت اور طالبان نے بین افغان مذاکرات شروع کرنے کی لازمی شرائط کے تحت گذشتہ ہفتے قیدیوں کا تبادلہ کیا تھا۔
- مزید پڑھیں: آج سے دوحہ میں بین افغان امن مذاکرات کا آغاز
واضح رہے کہ تقریباً دو دہائی تک جنگ کے بعد بات چیت کے ذریعہ امن عمل اور غیر ملکی فوجیوں کے انخلا کی راہ ہموار ہونے کی امید ہے۔