مفرور بھارتی تاجر نیرو مودی کے فن پارے، لگژری گھڑیاں، ہینڈ بیگز اور کاروں سمیت ضبط شدہ اثاثے سیفرونارٹ کی دو نیلامیوں کے دوران زد میں آئے ہیں۔
ممبئی میں واقع نیلام گھر کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور بھارتی حکومت کی جانب سے فروخت کی میزبانی کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ پہلی فروخت 27 فروری کو ممبئی میں لائیو ہوگی، جبکہ دوسری آن لائن فروخت 3 اور 4 مارچ کو ہوگی۔
متعدد چیزوں کی نیلامی میں فنکاری سے متعلق 15 چزیں انتہائی اہمیت کی حامل ہیں۔ امرتا شیرگل کا سنہ 1935 میں بنایا گیا ایک شاہکار فن پارہ، جس کی اس سے قبل کبھی نیلامی نہیں ہوئی تھی، اس کا تخمینہ 12-18 کروڑ ہے۔
ایم ایف حسین کے ذریعہ کینوس پر بکھیرا گیا مہابھارت سیریز کا نمونہ بھی شامل ہے، جس کا اندازہ بھی 12-18 کروڑ روپے ہے۔
وی ایس گائٹونڈے کی سنہ 1972 میں بنائی گئی نیلے رنگ کی پینٹنگ کا تخمینہ 7 سے 9 کروڑ روپے ہے۔ اس کے علاوہ منجیت باوا کے ہاتھوں تیار کی گئی کرشن کی ایک سرخ تصویر جس کا 3 سے 5 کروڑ روپے تک کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
فروخت ہونے والی بیش قیمتی گھڑیوں میں سے ایک عدد 'جیگر لیکولٹری' مردوں کے استعمال کی 'ریورسو گیروٹوربیلن 2 ' نامی کلائی والی گھڑی، جیرارڈ پیریگوکس اور مردوں کے استعمال 'اوپیرا ون' نامی کلائی کی مہنگی ترین گھڑیاں شامل ہیں۔
نیلامی میں 80 سے زائد برانڈیڈ ہینڈ بیگز ہیں، جن میں پر تعیش سامان فروخت کرنے والی کمپنی 'ہمیس' کے برکن اور کیلی کے بیگز شامل ہیں۔
اس ماہ کے آخر میں دہلی میں ہونے والے انڈیا آرٹ میلے کے دوران نیلامیوں میں سے کچھ چیزوں کو منتخب کرکے سیفرنارٹ گیلری کی نمائش میں رکھا جائے گا۔