میکسیکو کے خلیج میں ہفتہ کے روز پانی کے اندر پائپ لائن میں گیس لیکیج کے بعد آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ آگ بجھانے کی کوششوں کا ایک ویڈیو منظر عام پر آیا ہے۔
اس معاملے پر پمیکس نام کی کمپنی کا کہنا ہے کہ پیٹرولیوس میکسیکونوز نے آگ پر قابو پانے کے لئے فائر کنٹرول بوٹوں کو موقع پر روانہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ میکسیکو کے خلیج میں لگے آگ پر قابو پانے میں پانچ گھنٹے لگے۔
کمپنی کے مطابق اس واقعے میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Rafale jet sale to India: فرانسیسی جج بھارت کو رافیل جیٹ فروخت کرنے کی تحقیقات کریں گے: رپورٹ
یہ واقعہ ڈریلنگ پلیٹ فارم سے تقریبا 150 گز (میٹر) کی دوری پر پیش آیا۔ یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ گیس کے اخراج اور سمندری آتش بازی کی وجہ سے ماحولیات کو کتنا نقصان پہنچا ہے۔