دونوں رہنماؤں نے یہ ملاقات گذشتہ دنوں واشنگٹن میں کی۔
اس ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں نے خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی ایرانی سازشوں اور یمن میں جاری کشیدگی کو بات چیت کے ذریعے حل کرنے پر اتفاق کیا۔
امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر خارجہ نے یمن میں آئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان جاری تنازع کے حل میں سعودی عرب کی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
امریکی وزیرخارجہ نے یمن میں آئینی حکومت اور عبوری کونسل کے درمیان سعودی عرب کی ثالثی کی مساعی کا خیر مقدم کیا۔
وہیں ملاقات میں سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے امریکی حکام سے دوطرفہ دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا۔
خیال رہے کہ سعودی عرب کے نائب وزیردفاع شہزادہ خالد بن سلمان سوموار کے روز امریکا کے دورے پر واشنگٹن پہنچے تھے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق نائب وزیردفاع امریکی حکام سے خلیجی خطے میں ایرانی مداخلت اور تہران کی خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی سازشوں کی روک تھام پر زوردیا۔