چلی کے دارالحکومت سینٹیاگو میں متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں افراد نے راستہ روک کر مظاہرہ کیا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ حکومت کی طرف سے انہیں امداد مہیا کرائی جائے، تاکہ وہ اپنی زندگی کا گذارا کر سکیں۔
چلی میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے غریب طبقے کو امداد مہیا کرائی گئی ہے، لیکن متوسط طبقے کو اس فہرست سے باہر رکھا گیا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ متوسط طبقے کے لوگ اپنی مشکلات کے سبب سڑکوں پر اتر آئے۔
راستہ روک کر آگ زنی کرنے والے مظاہرین کو پولیس نے سمجھانے کے کوشش کی لیکن ان کا مطالبہ بدستور جاری رہا۔ آخر کار پولیس نے واٹر کینن کا استعمال کر کے مظاہرین کو منتشر کیا۔
واضح رہے کہ حالیہ لاک ڈاو کے دوران دارالحکومت سینٹیاگو کے مختلف علاقوں میں اسی طرح کے متعدد مظاہرے ہوئے ہیں۔
چلی کے حکام نے پیر کورونا وائرس کے 74،000 کے قریب اور 529 اموات کی اطلاع دی ہے، ان میں سے اکثر کا تعلق سینٹیاگو سے ہے۔