ETV Bharat / international

Sanctions on Russia: امریکہ میں روسی سفیر نے خبردار کیا، روس پر پابندی سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچے گا - روس یوکرین کشیدگی

روس پر متعدد ممالک کی جانب سے اقتصادی پابندی Sanctions on Russia عائد کرنے کے بعد امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے خلاف پابندیاں عالمی مالیاتی اور انرجی مارکیٹو ں کو نقصان پہنچائیں گی۔ اس کا اثر امریکہ پر بھی پڑے گا، جہاں عام شہری بڑھتی ہوئی قیمتوں کی زد میں آئیں گے۔

Sanctions on Russia will hurt the global economy says Russia's ambassador to US
امریکہ میں روسی سفیر کا دعویٰ، روس پر پابندی سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچے گا
author img

By

Published : Feb 23, 2022, 8:14 PM IST

Updated : Feb 23, 2022, 8:42 PM IST

امریکہ میں روس کے سفیر اناتولی انتونوف نے بدھ کے روز کہا کہ ماسکو کے خلاف عائد کی جا رہی پابندیاں Sanctions on Russia عالمی معیشت، انرجی مارکیٹوں اور شہریوں کو نقصان پہنچائیں گی۔

روسی سفارت خانے نے فیسبک پیج پر کہا کہ ’’پابندیوں سے روس کے تعلق سے کچھ بھی حل نہیں ہوگا۔ یہ تصور کرنا مشکل ہے کہ امریکہ میں کوئی بھی پابندیوں کے خطرے کے تحت اپنی خارجہ پالیسی پر نظرثانی کرنے کے لیے روس پر اعتماد کر رہا ہے‘‘۔

انہوں نے کہا کہ مجھے ایک بھی دن یاد نہیں جب ہمارا ملک مغربی دنیا کی پابندیوں کے بغیر رہا ہو۔ ہم نے سیکھا کہ ایسے حالات میں کیسے کام کرنا ہے اور نہ صرف زندہ رہنا ہے بلکہ اپنے ملک کی ترقی بھی کرنی ہے۔

انہوں نے کہا ’’اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمارے خلاف پابندیاں عالمی مالیاتی اور انرجی مارکیٹوں کو نقصان پہنچائیں گی۔ اس کا اثر امریکہ پر بھی پڑے گا، جہاں عام شہری بڑھتی ہوئی قیمتوں کی زد میں آئیں گے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: Sanctions on Russia: یوروپی یونین، آسٹریلیا، جاپان اور کینیڈا کا روس پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

ان کا یہ تبصرہ صدر ولادیمیر پوتن کے مشرقی یوکرین میں اپنی فوجیں بھیجنے کے اقدام کے بعد روس پر پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کی بڑھتی ہوئی تعداد کے جواب میں تھا۔

واضح رہے کہ یوروپی یونین، آسٹریلیا، جاپان اور کینیڈا نے روس کی طرف سے مشرقی یوکرین کے ڈونیٹسک اور لوہانسک کو الگ الگ آزاد ریاست کے طور پر تسلیم کرنے اور مشرقی یوکرین میں روسی فوج کو بھیجنے کے خلاف روس پر پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پہلے امریکہ اور برطانیہ نے بھی روس پر پابندیوں کا اعلان کر چکے ہیں۔

Last Updated : Feb 23, 2022, 8:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.