روس کی جانب سے خلاء میں اپنے سیٹلائٹ کو میزائل سے تباہ کرنے کے ٹسٹ کی امریکہ نے شدید مذمت کی ہے۔
امریکی افسران کا کہنا ہے کہ زمین سے کئے گئے اس میزائل حملہ سے متعلق امریکہ کو پیشگی اطلاعات نہیں دی گئی تھیں، اتحادیوں سے مشاورت کے بعد جواب دیں گے۔
امریکی محکمہ خارجہ نے روسی اقدام کو غیرذمہ دارانہ اور خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس تجربے سے سیٹلائٹ کے پندرہ سو سے زائد بڑے اور لاکھوں چھوٹے ٹکڑے خلا میں بکھر گئے ہیں جو تمام ملکوں کے مفادات کے لئے خطرہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: روس پارلیمانی انتخابات میں پوتن کی پارٹی کو سبقت، دھاندلی کے بھی الزامات
دوسری جانب پنٹاگن کے ترجمان نے کہا کہ روس جو صلاحیت حاصل کرنا چاہتا ہے اسے دیگر ممالک کی سلامتی کیلئے خطرے کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔
(یو این آئی)