ETV Bharat / international

Russia Ukraine Tension: روس کا میزائل تجربہ، کملا ہیرس نے روس کو خبردار کیا

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے روس کو خبردار Kamala Harris Warns Russia کیا ہے کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے سنگین اقتصادی نتائج بھگتنے پڑیں گے۔ اسی دوران روس نے میزائل تجربات کیے ہیں۔ مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسند رہنماؤں نے ہفتے کے روز علاقے میں بڑھتے ہوئے تشدد اور مغربی خدشے کے درمیان مکمل فوجی متحرک ہونے کا حکم دیا ہے۔ Russia Ukraine Tension

Russia Ukraine Tension, Russia's missile test, Kamala Harris warns Russia
روس کا میزائل تجربہ، کملا ہیرس نے روس کو خبردار کیا
author img

By

Published : Feb 19, 2022, 10:49 PM IST

امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ہفتے کے روز روس کو خبردار کیا Kamala Harris Warns Russia کہ اگر اس نے یوکرین پر حملہ کیا تو اسے اقتصادی قیمت ادا کرنا پڑے گی۔ ہیرس نے کہا کہ اس طرح کے حملے سے یورپی ممالک امریکہ کے قریب آئیں گے۔Russia Ukraine Tension

امریکی نائب صدر نے یہ بیان جرمنی میں منعقدہ سالانہ میونخ سیکورٹی کانفرنس Munich Security Conference میں دیا۔ ایک دن پہلے، صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ وہ پریقین ہیں کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن نے یوکرین پر حملہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہیرس نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ رہی ہوں کہ اگر روس یوکرین پر حملہ کرتا ہے تو امریکہ اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کے ساتھ مل کر غیر معمولی اقتصادی پابندیاں عائد کرے گا۔ نائب صدر کا مقصد یورپی ممالک کو بتانا ہے کہ مغرب میں 'اتحاد کے ذریعے طاقت' ہے۔

اپنے خطاب کے ذریعے انہوں نے یہ پیغام دیا کہ یوکرین پر حملہ نیٹو کی طرف سے روس کے خلاف انتہائی سخت ردعمل کا باعث بن سکتا ہے۔

ہیرس کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ نے اپنے اتحادیوں کے ساتھ سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے ماسکو سے بات چیت کی کوشش کی تھی لیکن کریملن کی جانب سے کوئی اچھا جواب نہیں ملا، مذاکرات کے لیے تیار ہیں، جب کہ اس دوران وہ سفارتی حل کے راستے بھی بند کر رہے ہیں۔ اس کے قول و فعل میں فرق ہے۔

دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے ہفتے کے روز لتھوانیا، ایسٹونیا اور لٹویا کو یقین دلایا کہ اگر روس کی جانب سے سیکیورٹی خطرات کا سامنا ہوا تو انہیں تنہا نہیں چھوڑا جائے گا۔ "وہ حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں،" آسٹن نے ہفتے کے روز یوکرین پر حملہ کرنے کے لیے روسی فوجیوں کی تیاری کے بارے میں کہا۔

یہ بھی پڑھیں: Ukraine Russia Tension: امریکہ اپنی فوج یوکرین نہیں بھیجے گا لیکن یوکرین کے عوام کی حمایت جاری رکھے گا

اسی دوران لتھوانیا کے وزیر خارجہ گیبریلیئس لینڈسبرگس نے آسٹن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کے دوران کہا، 'یوکرین کی لڑائی یورپ کی لڑائی ہے۔ اگر پوتن کو یہاں نہ روکا گیا تو وہ مزید آگے بڑھیں گے۔

آسٹن نے لیتھوانیا کے دارالحکومت ولنیئس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا، ’’میں چاہتا ہوں کہ لتھوانیا، ایسٹونیا اور لٹویا میں ہر کوئی جان لے اور میں صدر پوتن اور کریملن کو بتانا چاہتا ہوں کہ امریکہ اپنے اتحادیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔‘‘

روس کا میزائل تجربہ Russia's Missile Test

دریں اثنا، کریملن کے مطابق، روس کے صدارتی دفتر نے سپریم کمانڈر انچیف ولادیمیر پوتن کی نگرانی میں بیلسٹک اور کروز میزائلوں کا تجربہ کیا گیا۔ کریملن نے پہلے ہی اعلان کیا تھا کہ وہ ہفتے کے روز بڑے پیمانے پر جوہری مشق کرے گا۔ پوتن نے مغرب کی طرف سے آنے والے خطرات کے پیش نظر روس کے قومی مفادات کا دفاع کرنے کا عہد کیا ہے۔

اس سے قبل ہفتے کے روز، مشرقی یوکرین میں علیحدگی پسند رہنماؤں نے جنگ زدہ علاقے میں تشدد اور مغرب میں اس خدشے کے درمیان ہفتے کے روز مکمل فوجی متحرک ہونے کا حکم دیا تھا کہ روس اس تنازعے کو حملے کے لیے استعمال کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Antonio Guterres on Russia Ukraine Tension: یو این نے خبردار کیا، روس یوکرین کشیدگی اگر جنگ میں تبدل ہوگئی تو تباہ کن ہوگی

ڈونیٹسک کے علاقے میں روس نواز علیحدگی پسند حکومت کے سربراہ ڈینس پوشیلین نے ہفتے کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے مکمل فوجی متحرک ہونے کا اعلان کیا اور ریزرو فورس کے ارکان پر زور دیا کہ وہ فوجی اندراج کے دفتر میں آئیں۔

لوہانسک میں ایک اور علیحدگی پسند رہنما Leonid Peschnik نے بھی ایسا ہی اعلان کیا ہے۔ پشلین نے یوکرین کی فوج کی طرف سے "جارحیت کے قریب آنے والے خطرے" کا حوالہ دیا۔ تاہم یوکرائنی حکام نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔

علیحدگی پسندوں اور یوکرائنی فوجیوں کے درمیان تقریباً آٹھ سال سے لڑائی جاری ہے، لیکن حالیہ دنوں میں دونوں فریقوں کو الگ کرنے والی سرحد پر تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں ڈونیٹسک میں ایک کار پر بمباری اور انسانی امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر بمباری بھی شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.