امریکی صدر جو بائیڈن نے جمعہ کے روز روسی صدر ولادیمیر پوتن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 'وہ روس میں سرگرم سائبر مجرموں کے خلاف کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ 'امریکہ اپنے عوام اور اہم اداروں کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔'
وائٹ ہاؤس کے جاری کردہ بیان کے مطابق دونوں ممالک کے رہنماؤں نے فون پر سائبر سکیورٹی سمیت کئی دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بحث جنیوا میں دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے ایک ماہ کے اندر ہوئی۔ واضح رہے کہ جنیوا میں بات چیت کے دوران بائیڈن نے روس کو اعلیٰ امریکی کاروباری اداروں اور اہم اداروں پر سائبر حملوں سے خبردار کیا تھا۔ امریکہ کا الزام ہے کہ یہ حملے روس سے کیے جارہے ہیں۔'
یہ بھی پڑھیں: طالبان کا افغانستان کے 85 فیصد علاقہ پر قبضہ کا دعویٰ
وائٹ ہاؤس نے کہا کہ 'صدر بائیڈن نے روس میں مبینہ طور پر سرگرم گروپوں کے خلاف کارروائی کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے جو امریکہ میں سائبر حملوں میں ملوث ہیں۔'