ETV Bharat / international

افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی ساز و سامان سے اب روس اور چین کو فائدہ: ٹرمپ

author img

By

Published : Oct 10, 2021, 7:30 PM IST

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ روس اور چین سمیت دیگر طاقتیں اب افغانستان میں چھوڑے گئے امریکی فوجی ساز و سامان سے فائدہ اٹھائیں گی۔

trump
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سنیچر کو ڈیس موئینس میں ’امریکہ بچاؤ ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "روس اور چین کے پاس پہلے ہی ہمارے ہیلی کاپٹروں کے نمونے موجود ہیں، ہمارے پاس اپاچی ہیلی کاپٹر ہیں اور وہ اب آلات کی دوبارہ انجینئرنگ کر رہے ہیں، وہ ڈی انجینئرنگ کر رہے ہیں، وہ اسے الگ کر رہے ہیں، وہ اسے تلاش کر رہے ہیں اور بہت جلد وہ کم پیسوں میں بہترین چیزیں بنائیں گے۔ "

سابق صدر نے بتایا کہ کچھ دعووں کے برعکس افغانستان میں چھوڑا گیا سامان ناکارہ نہیں تھا اور امریکی ہتھیاروں اور آلات کی "زبردست تعداد" اب بلیک مارکیٹ میں فروخت ہورہی ہے۔

ٹرمپ نے الزام لگایا کہ امریکی انخلا کی پروازوں میں افغانستان سے نکالے گئے تمام افراد میں سے صرف تین فیصد ہی واشنگٹن لے جانے کے اہل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ "انہیں اندازہ نہیں تھا کہ ان طیاروں میں کون سوار ہو رہا ہے۔"

ستمبر میں ٹرمپ نے جارجیا کے پیری میں حامیوں کے ایک ہجوم سے کہا کہ امریکی صدر جو بائیڈن کی افغانستان سے فوج کے انخلاء کو سنبھالنا نااہلی کا ایک بڑا مظاہرہ تھا۔‘‘

(یو این آئی)

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.