ETV Bharat / international

میکسیکو میں حکومت کو سخت چیلنج

میکسیکو کے صدر آندریز مینوئل لوپیز اوبراڈور نے کہا ہے کہ ملک میں پرتشدد جرائم کی اعلی شرح میں کمی لانا حکومت کے سامنے سب سے بڑا چیلنج ہے۔

Reducing violent crime rates in Mexico a major challenge for government: Obrador
میکسیکو میں پرتشدد جرائم کی شرح  کو کم کرنا حکومت کے سامنے اہم چیلنج: صدر
author img

By

Published : Dec 2, 2019, 3:16 PM IST

اوبراڈور نے اپنے دور کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر مرکزی چوک میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا 'ملک میں جرائم کی شرح کم کرنا ہمارا اہم چیلنج ہے لیکن ہمیں یقین ہے کہ ہم لوگوں کی حمایت اور حکومت کی مشترکہ کوششوں سے میکسیکو میں امن قائم کرنے جا رہے ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ 'جرم کے خلاف جنگ کا سب سے مؤثر طریقہ معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے، لہذا میکسیکو کے نوجوانوں کا مجرمانہ تنظیموں کا آسان ہدف بننے کا خدشہ کم ہے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'ملک میں اب بھی امید کے مطابق اقتصادی ترقی نہیں ہوئی ہے، لیکن دولت کی تقسیم بہتر طریقے سے ہوئی ہے۔

اوبراڈور نے کہا کہ 'عوامی بجٹ پہلے کی طرح اب صرف کچھ ہاتھوں تک محدود نہیں ہے بلکہ یہ زیادہ تر لوگوں تک پہنچ رہا ہے'۔ حکومت کی انسداد منشیات مہم کا مقصد بھی نوجوانوں کو اسمگلر گروپوں سے حفاظت کے لیے ہے۔

صدر نے کہا 'اگر ہم منشیات کے استعمال کو کم کرتے ہیں، تو ہم عدم تحفظ اور تشدد کے سنگین مسئلہ کو حل کرنے کے قابل ہو جائیں گے'۔

انہوں نے اس موقع پر مختلف محاذوں پر اپنی انتظامیہ کی ترقی کی تفصیلات بتائی۔ ساتھ ہی غریبوں اور محنت کش طبقات کی فلاح و بہبود اور جرائم کنٹرول کی سمت میں کئے گئے کاموں کا بھی ذکر کیا۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.