ETV Bharat / international

کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھیانک آتشزدگی، 40 لاکھ ایکڑ زمین متاثر - California Department of Forestry and Fire Protection

کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے اعلان کیا کہ رواں ماہ 40 لاکھ ایکڑ تک یہ آگ پھیل گئی ہے۔

record-breaking california wildfires spill over four million acres
کیلیفورنیا کے جنگلات میں ریکارڈ توڑ آگ، 40 لاکھ ایکڑ سے آگے نکل گئی
author img

By

Published : Oct 5, 2020, 12:07 PM IST

Updated : Oct 5, 2020, 12:14 PM IST

امریکہ کی ریاست کیلیفورنیا کے جنگلات میں بھڑک اٹھنے والی آگ کے باعث علاقے کے ہزاروں مکینوں کو اپنا گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقام پر منتقل ہونا پڑا ہے۔

ویڈیو

کیلیفورنیا کے جنگلات میں آگ کا نیا ریکارڈ قائم ہو گیا ہے۔ محکمہ جنگلات کے حکام نے اعلان کیا کہ اس ماہ 40 لاکھ ایکڑ تک یہ آگ پھیل گئی ہے۔

لاس اینجلس سے 60 میل دور شمال میں واقع جھیل ہیوز کے نزدیک گھنے پہاڑی جنگلات میں آگ بڑھتی ہی جارہی ہے۔

حکام نے آگ کو لیک فائر کا نام دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ اس پر مکمل طور پر قابو پانے میں کئی دن لگ سکتے ہیں۔

record-breaking california wildfires spill over four million acres
کیلیفورنیا کے جنگلات میں پھیلی آگ کا ایک منظر، جس سے آگ کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

امریکی فاریسٹ سروس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ آگ سے اب تک 30 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ کئی عمارتوں تباہ ہو چکی ہے۔

آتشزدگی کے باعث علاقے کے 500 سے زائد گھروں کو خالی کروا لیا گیا ہے۔

بتادیں کہ امریکہ میں ہر برس جنگلات میں آتش زدگی کے سینکڑوں واقعات پیش آتے ہیں جن سے لاکھوں ایکڑ رقبہ متاثر ہوتا ہے، لیکن رواں ماہ آگ کی شدت نے پچھلا تمام ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

کیلیفورنیا کے محکمہ برائے جنگلات اور فائر پروٹیکشن کے ترجمان سکاٹ میک لین نے کہا ہے کہ 'آگ کی شدت بڑھتی ہی جارہی ہے'۔

آگ کی لپیٹ کا مطلب یہ ہے کہ شعلوں سے دور رہنے والے لوگوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

غیر صحتمند ہوا اور دھواں کی وجہ سے لوگوں کا دم گھٹ رہا ہے۔ اس آگ نے کیلیفورنیا میں آسمان کو دھندلا کردیا اور کچھ دن سورج کو بھی مدھم کردیا۔

سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ آب و ہوا کی تبدیلی نے کیلیفورنیا کو بہت زیادہ خشک کردیا ہے، یعنی درخت اور دوسرے پودے زیادہ آتش گیر ہیں۔

مائیک فلاینیگن جو کینیڈا کی یونیورسٹی آف البرٹا میں وائلڈ لینڈ فائر سائنس شعبہ کے ذمہ دار ہیں، کا کہنا ہے کہ 'کیلیفورنیا اور پورے امریکہ میں اس آگ سے موسمیاتی تبدیلی آرہی ہے'۔

Last Updated : Oct 5, 2020, 12:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.