ETV Bharat / international

مظاہرین نے پورٹ لینڈ پولیس ایسوسی ایشن کی عمارت کو نذر آتش کر دیا - us

پورٹ لینڈ میں اس طرح کی اطلاعات کے بعد سے ہی بدامنی پھیلی ہے اور وفاقی افسران بیچ یا نام کے ٹیگ کے بغیر مظاہرین کو خاموش کرنے کے لئے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لے رہے ہیں۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Jul 19, 2020, 10:53 PM IST

امریکی ریاست اوریگون کے پورٹ لینڈ شہر میں مظاہرین نے پولیس ایسوسی ایشن کی ایک عمارت میں توڑ پھوڑ کرنے کے بعد اسے نذر آتش کر دیا۔

پورٹ لینڈ پولیس نے اتوار کے روز ٹوئٹر پر لکھا کہ مظاہرین نے پولیس ایسوسی ایشن کی عمارت میں گھس کر توڑ پھوٹ کر دی اور عمارت کو آگ لگا دی ۔ تاہم پولیس نے دعوی کیا ہے کہ آگ پر جلد ہی قابو پالیا گیا اور نظام کو دوبارہ بحال کردیا۔

پورٹ لینڈ میں اس طرح کی اطلاعات کے بعد سے ہی بدامنی پھیلی ہے اور وفاقی افسران بیچ یا نام کے ٹیگ کے بغیر مظاہرین کو خاموش کرنے کے لئے غیر قانونی طریقے سے حراست میں لے رہے ہیں۔

پورٹ لینڈ کے میئر ٹیڈ وہیلر نے مبینہ طور پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے وفاقی ایجنٹوں کو شہر سے واپس لینے کے کہا کہ اور ان پر وفاقی عمارتوں کی حفاظت کے اپنے علان شدہ مقصد کو ختم کرنے کا الزام لگایا تھا۔

پورٹ لینڈ میں مظاہرے مبینہ طور پر پولیس کی بربریت اور افریقی امریکی شہری جارج فلائیڈ کی پولیس حراست میں ہوئی ہلاکت کے بعد پیدا ہوئی نسلی ناانصافی کے خلاف ملک گیر تحریک کا ایک حصہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.