امریکی ریاست نیویارک میں احتجاج مظاہرہ کیا جا رہا تھا کہ ایک نامعلوم شخص نے مظاہرین پر کار چڑھا دی۔ نیویارک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اس واقعہ میں 6 افراد زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس نے بتایا کہ واقعہ کے بعد کار ڈرائیور اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا جبکہ پولیس نے جاننے کی کوشش کر رہی ہے کہ آیا کار جان بوجھ کر لوگوں پر چڑھائی گئی یا یہ ایک اتفاقیہ ٹریفک حادثہ تھا۔
اطلاعات کے مطابق نیویارک میں سياہ فام افراد پر تشدد کے خلاف احتجاج کے دوران یہ واقعہ پیش آیا جس میں 6 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد علاقے میں افراتفری پھیل گئی تھی تاہم پولیس نے صورتحال کو قابو میں کرلیا۔