ETV Bharat / international

امریکہ میں مظاہرین وہائٹ ہاس کے نزدیک پہنچ گئے - وہائٹ ہاوس کے سامنے احتجاج

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم کے دروازے بھی بند کردیئے گئے ہیں اور سیکریٹ سروس کے حفاظتی اہکار پارک کے میدان میں کسی کو باہر جانے نہیں دے رہے ہیں۔

سدف
سدف
author img

By

Published : May 30, 2020, 7:40 PM IST

امریکہ کے منی پولس میں پولیس حراست میں ایک سیاہ فام شہری کی موت کے خلاف جاری ملک گیر مظاہرے کے چوتھے دن جمعہ کو مظاہرین واشنگٹن میں وہائٹ ہاس کے نزدیک پہنچ گئے۔

ایک آن لائن ویڈیو میں سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرین وائٹ ہاؤس کے باہر لافائٹ پارک میں 'نو جسٹس، نو پیس' کے نعرے لگا رہے تھے۔ فریڈ مینس بینک کی عمارت کے سامنے مظاہرہ کرنے والے ایک شخص پر پانی کی بوچھار ڈالی گئی اور کچھ دیگر کی سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ جھڑپ بھی ہوئی۔

مقامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس کے بریفنگ روم کے دروازے بھی بند کردیئے گئے ہیں اور سیکریٹ سروس کے حفاظتی اہکار پارک کے میدان میں کسی کو باہر جانے نہیں دے رہے ہیں۔

سیاہ فام 46 سالہ شہری جارج فلائڈ کو پیر کی شام پولیس حراست میں لیا گیا تھا۔ اسی دورنا سفید فام پولیس افسر ڈیریک چاؤ ون نے فلائڈ کی گردن کو اپنے گھٹنے سے دبا دیا۔

اس دوران فلائڈ نے بار بار انہیں چھوڑ دینے کی درخواست کی اور کہا کہ 'میں سانس نہیں لے پا رہا ہوں، میں سانس نہیں لے پار رہا ہوں' اس کے کچھ دیر بعد ہی اس کی موت ہوگئی۔ ملزم پولیس افسر کو جمعہ کے روز گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حراست میں فلائڈ کی موت کی خبر پھیلتے ہیں سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں نے مظاہرہ شروع کردیا۔ جو آج چوتھے دن بھی جاری ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.