امریکہ کے دار الحکومت واشنگٹن میں لوگوں نے سیاہ فام شخص جارج فلائڈ کی موت پر سڑکوں پر اترکر پرتشدد مظاہرہ کیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کے لئے پولیس نے آنسو گیس گولے داغے۔
موصولہ رپورٹ کے مطابق افریقی نژاد سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائڈ کی پولیس حراست میں موت کا ایک و یڈیو سامنے آنے کے بعد کئی لوگوں نے سڑکوں پر مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے پلاسٹک کی بوتلوں میں پانی بھر کر پولیس حکام پر پھینکیں۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لے آنسو گیس کے گولے داغے۔
رپورٹ کے مطابق مظاہرین نے وہائٹ کے نزدیک شیورلیٹ کی گاڑیوں میں آگ لگا دی۔ یہ گاڑیاں پولیس اوراسپیشل سروس کے حکام استعمال کرتے ہیں۔ پولیس نے سخت مشقت کے بعد مظاہرین کو ہٹایا۔
امریکہ کے منے پولس شہر میں سیاہ فام امریکی شہری جارج فلائڈ کی پیر کو پولیس حراست میں موت ہوگئی تھی۔ فلائڈ پر جعلی بل کے ذریعہ ادائیگی کرنے کا الزام تھا۔ اس ویڈیو میں ایک سفید فادم پولیس افسر جارج فلائڈ نام کے ایک نہتے سیاہ فام شخص کی گردن پر گھٹنا ٹیک کر اسے دباتا نظر آرہا ہے۔
اس کے بعد 46سالہ جارج کی موت ہوگئی تھی۔یہ ویڈیووائرل ہونے کے بعد لوگوں میں کافی ناراضگی ہے۔ جارج کی گردن پر گھٹنا رکھنے والے ڈیرک شاون نامی پولیس افسر کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس پر قتل کا الزام لگا ہے۔ اس واقعہ میں اب تک چار پولیس اہلکاروں کو برخاست کیا جاچکا ہے۔