ETV Bharat / international

وزیر اعظم 'ہاوڈی مودی' میں شرکت کے لیے ہیوسٹن پہنچے - وزیر اعظم مودی

ہاوڈی مودی پروگرام ہیوسٹن کے این آر جی اسٹیڈیم میں بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا جہاں وزیر اعظم نریندر 50000 بھارتیوں سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم 'ہاوڈی مودی' میں شرکت کے لئے ہیوسٹن پہنچے
author img

By

Published : Sep 22, 2019, 8:29 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 1:14 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی 'ہاوڈی مودی' پروگرام میں شرکت کرنے کے لیے امریکہ کے شہر ہیوسٹن پہنچ گئے ہیں۔ یہیں سے وزیر اعظم کا امریکہ کا دورہ شروع ہوگا۔ اس دورے کے دوران وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے بات چیت کریں گے اور یو این جی اے سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم کے شیڈول کے مطابق، وہ براہ راست تیل شعبے کے سی ای او کے ساتھ ایک گول میز میٹنگ کریں گے اور بعدازاں ہندوستانی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت کریں گے اور ان کے ساتھ تصویر کشی کریں گے۔
اس پروگرام میں صدر ٹرمپ بھی شریک ہوں گے۔

وزیر اعظم 'ہاوڈی مودی' میں شرکت کے لئے ہیوسٹن پہنچے
وزیر اعظم 'ہاوڈی مودی' میں شرکت کے لئے ہیوسٹن پہنچے
یہ پروگرام ہیوسٹن کے این آر جی اسٹیڈیم میں بھارتی وقت کے مطابق رات ساڑھے آٹھ بجے شروع ہوگا۔ اس پروگرام کی اہمیت کو اس حقیقت سے سمجھا جا سکتا ہے کہ وزیر اعظم کے استقبال کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خود تقریب میں موجود ہوں گے۔

تین گھنٹے تک جاری رہنے والے اس شو کی تیاریوں میں بھارت سے تعلق رکھنے والے افراد مصروف ہے جس میں فنکار دیگر پرفارمنس کے علاوہ بھارتی کلاسیکی موسیقی اور رقص پیش کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ 'ہاوڈی مودی' میں وزیراعظم مودی کے ساتھ اسٹیج شیئر کرنے کے بعد وہ عمران خان سے ملاقات کریں گے۔

ٹی آئی ایف کے ترجمان گیتیش دیسائی نے کہا کہ 'تقریب کے لیے متعدد ثقافتی تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا جس کا موضوع 'وی ون (بننا)' ہے، جو دکھاتا ہے کہ بھارتی برادری امریکہ کا حصہ کیسے بن گئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ تقریب میں شرکت کرنے والے لوگوں کو اسٹیڈیم تک پہنچانے کے لیے 100 سے زائد بسوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس تقریب کو لے کر نہ صرف بھارتی بلکہ امریکی عوام میں بھی بہت جوش و خروش پایا جارہا ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس کے گورنر گریگ ایبٹ نے کہا کہ 'انھوں نے گذشتہ برس بھارت کے دورے کے دوران وزیر اعظم مودی سے ملنے پر فخر محسوس کیا تھا۔وہ مودی کے ٹیکساس کے دورے پر بہت پرجوش ہیں۔ اس دورے سے ہماری معاشی اور ثقافتی شراکت داری مزید مستحکم ہوگی'۔

Intro:Body:

article id

Conclusion:
Last Updated : Oct 1, 2019, 1:14 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.