ETV Bharat / international

امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر عائد پابندی ختم - سابق امریکی صدر ٹرمپ نے خواجہ سراؤں پر پابندی عائد کر دی تھی

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے فوج میں خواجہ سراؤں (ٹرانس جینڈرز) کی بھرتی پرعائد پابندی کے خاتمے کا حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔

president joe biden reverses trump ban on transgender people in united states military
امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر عائد پابندی ختم
author img

By

Published : Jan 26, 2021, 10:10 PM IST

امریکہ کے صدر جو بائیڈن نے فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر عائد پابندی کو ختم کر دیا ہے۔

امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر عائد پابندی ختم

امریکی صدر جو بائیڈن نے خواجہ سراؤں کی فوج میں بھرتی کرنے پر لگائی گئی سابق صدر ٹرمپ کی پابندی کو ختم کر کے ملکی فوج میں خواجہ سراؤں کو بھی بھرتی کرنے کا حکم نامہ جاری کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں امریکی صدر جو بائیڈن نے لکھا کہ خواجہ سراؤں پر فوج میں خدمات انجام دینے پر پابندی کے امتیازی قانون کو منسوخ کرتا ہوں۔ یہ سادہ سی بات ہے کہ امریکہ اس وقت محفوظ ہوگا جب ہر اہل فرد اپنی خدمات کھل کر اور فخر کے ساتھ انجام دے سکے گا۔

president joe biden reverses trump ban on transgender people in united states military
امریکی فوج میں خواجہ سراؤں کی بھرتی پر عائد پابندی ختم

یہ بھی پڑھیں: جینٹ یلن امریکہ کی پہلی خاتون وزیر خزانہ مقرر

امریکہ میں سب سے پہلے سابق صدر بارک اوباما نے سنہ 2016 میں خواجہ سراؤں کو فوج میں شامل کرنے کی اجازت دی تھی۔ تاہم، ان کے بعد آنے والے سابق امریکی صدر ٹرمپ نے خواجہ سراؤں پر پابندی عائد کر دی تھی۔

امریکہ کے صدر جو بائیڈن

صدر جو بائیڈن کی خواجہ سراؤں کی امریکی فوج میں شمولیت کی اجازت کی وزیرِ دفاع اور سابق آرمی جنرل لائڈ آسٹن نے بھی حمایت کی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جو معیار پر پورا اترتے ہیں، انہیں آزادانہ انداز میں بلا امتیاز کام کرنے کا موقع دینا چاہیے۔

امریکی صدر جو بائیڈن اس سے قبل اپنی صحت کی ٹیم میں بھی ایک خواجہ سرا ڈاکٹر کو شامل کرچکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.