منگل کو میکسیکو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.4 ریکارڈ کی گئی، ادھر امریکی جیولوجیکل سروے یو ایس نیشنل سمندری اور ماحولیاتی انتظامیہ نے سونامی کا انتباہ کیا ہے۔
امریکی نیشنل بحراتی اور ماحولیاتی انتظامیہ نے میکسیکو، جنوبی میکسیکو، گوئٹے مالا، ال سلواڈور اور ہونڈوراس میں آنے والے زلزلوں کے بعد سونامی کی انتباہ کیا گیا ہے۔
تاہم میکسیکو سٹی میں زلزلے کے جھٹکے کے ساتھ ہی لوگ گھروں سے باہر آگئے، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں افراتفری کا مچ گئی۔
امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق میکسیکن کے اواساکا میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.4 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلہ میں اتنی شدت تھی کہ عمارتیں لرز اٹھیں اور ہزاروں افراد گھبراہٹ میں گھروں سے باہر نکل آئے اور سڑکوں پر افرا تفری کا ماحول پیدا ہو گیا، بتایا جارہا ہے کہ زلزلے کا مرکز بحر الکاہل کے ساحل سمندر پر واقع تھا۔