امریکہ میں چھ لوگوں کو لے جا رہا ایک طیارہ اوٹاہ کے رہائشی علاقے میں حادثے کا شکار ہوگیا۔
امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) نے یہ اطلاع دی ہے۔
ایف اے اے نے یہاں جاری ایک بیان میں بتایا کہ 'چھ لوگوں کو لے جارہا ایک انجن والا پائپر پی اے۔ 32 طیارہ سنیچر کے روز اوٹاہ کے ویسٹ جارڈن میں رہائشی علاقے کے قریب نامعلوم اسباب کے تحت حادثے کا شکار ہوگیا۔'
یہ بھی بڑھیں: ایف ون یو ایس گراں پری کورونا وبا کے سبب منسوخ
فاکس 13 نیوز کے مطابق 'حادثے میں کئی لوگ زخمی ہوئے ہیں اور تین مکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔ ایف اے اے اور قومی ٹریفک سیفٹی بورڈ حادثے کے اسباب کی جانچ کرے گا۔'