وزارت صحت نے جمعرات کو ٹویٹ کر کے یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا،’’وزارت کو یہ بتاتے ہوئے بےحد دکھ ہے کہ جمعرات کو تین بجے ملک میں کورونا وائس کی وجہ سے پہلی موت ہوئی ہے۔‘‘
انہوں نے بتایا کہ متوفی 78سالہ بزرگ ہے جسے سانس لینے اور ہائی بلڈ پریشر کی شکایت کے بعد منگل کو ہسپتال میں داخل کرایاگیاتھا۔
پیرو میں ابھی تک کورونا وائرس کے 234معاملوں کی تصدیق ہوگئی ہے۔
پوری دنیا میں 150سے زیادہ ملکون میں پھیل چکے خطرناک کورونا وائرس کی زدمیں اب تک 220000 لوگ آچکے ہیں جبکہ 9000 سے زیادہ کی موت ہوچکی ہے اور 85000لوگ اس وائرس کے انفیکشن سے باہر آگئے ہیں۔