ETV Bharat / international

معاشیات کا نوبل انعام، دو امریکی ماہرین کے نام - رابرٹ ولسن

معاشیات کا نوبل انعام دو امریکیوں پال ملگرام اور اسٹافورڈ یونیورسٹی کے رابرٹ ولسن کو ’نیلامی کے نظریہ کو بہتر بنانے اور نیلامی کے نئے فارم تشکیل دینے‘ کےلیے دیا گیا۔

Paul R Milgrom, Robert B Wilson win Nobel Prize for Economics
معاشیات کا نوبل انعام، دو امریکی ماہرین کے نام
author img

By

Published : Oct 12, 2020, 5:12 PM IST

سویڈن کے مرکزی بینک نے الفریڈ نوبل کی یاد میں معاشیات کے نوبل انعام کا اعلان کیا تھا جبکہ 2020 کےلیے یہ ایوارڈ دو امریکیوں پال ملگرام اور اسٹافورڈ یونیورسٹی کے رابرٹ ولسن کو دیا گیا۔

ہر سال معاشیات میں نوبل انعام کےلیے درخواست دہندگان رائل سویڈش آف سائنسز کی نوبل کمیٹی میں اندراج کرتے ہیں اور معاشیات میں نوبل انعام فاتحین کا انتخاب نوبل کمیٹی ووٹنگ کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔ نوبل کمیٹی برائے اقتصادیات کا آغاز سب سے پہلے بنک آف سویڈن نے 1968 میں کیا تھا اور معاشی تجزیہ میں متحرک ماڈل تیار کرنے اور اس پر عمل درآمد کرنے کےلیے رینجر فرٹز اور جان ٹنبرگن کو معاشیات میں پہلا نوبل انعام 1969 میں دیا گیا تھا۔

امسال نوبل انعام برائے معاشیات دو ماہرین پال ملگرام اور رابرٹ ولسن کو دیا جائے گا۔ انہیں یہ انعام نیلامی کے نظریہ میں بہتری اور نیلامی کے نئے فارمیٹس کی ایجاد اور تحقیق پر دیا جائے گا۔

گزشتہ سال یہ اعزاز امریکی ماہرین والیفرانسیسی نڑاد ایسٹر ڈوفلو، مائیکل کریمر اور بھارتی نڑاد ابھیجیت بینرجی کو دیا گیا تھا۔

1969 میں نوبل انعام برائے اقتصادیات دینے کا آغاز ہوا تھا اور اب تک 52 نوبل انعامات 86 نامزدگان کو دیئے گئے۔ تاحال دو خواتین کو اس باوقار ایوارڈ سے 2009 اور 2019 میں نوازا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.