ETV Bharat / international

کورونا وائرس: جسمانی و ذہنی صحت پر طویل اور مختصر مدتی اثرات مرتب ہوں گے

یالے اسکول آف پبلک ہیلتھ کی جانب سے کی گئی نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ کورونا وائرس وبا سے زندگیوں پر اثرانداز ہونے والے عوامل کی وجہ سے دیرپا جسمانی اور ذہنی صحت پر برے اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Pandemic Likely to Cause Long-Term Health Problems, Study by Yale School of Public Health Finds
وبائی مرض سے جسمانی و ذہنی صحت پر طویل اور مختصر مدتی اثرات مرتب ہوں گے
author img

By

Published : May 22, 2020, 2:01 PM IST

اس سلسلہ میں اسسٹنٹ پروفیسر سارہ لو اور ان کے ساتھیوں کی جانب سے کم آمدنی والی خواتین پر تحقیق کی گئی جبکہ 2005 میں کترینہ طوفان کے بعد بھی ان پر اسی طرح کی تحقیق کی گئی تھی۔

کترینہ طوفان کے بعد جن تکلیف دہ تجربات کا سامنا تھا آج بھی اس وبا کے دوران تقریباً انہی مشکلات کا سامنا ہیں جن میں سوگ، طبی نگہداشت تک رسائی نہ ہونا اور دواؤں کی کمی جیسے عوامل شامل ہیں۔

وبائی مرض کی وجہسے موت، بیماری، ملازمت میں کمی اور شعاشی مشکلات کا سامنا ہے۔

سارہ لو نے کہا کہ وبائی بیماری کے اثرات جسمانی اور ذہنی صحت پر مختصر و طویل نوعیت کے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کترینہ طوفان کے دوران اور بعد میں ہونے والے اثرات سے زیادہ برے اثرات اس وبا کی وجہ سے ہونے کا خدشہ ہے۔

اس تحقیق میں وبائی مرض سے ہونے والے دیگر نقصانات جیسے مالی نقصان اور بیروزگاری کو شامل نہیں کیا گیا جبکہ ان سے بھی عوامی صحت پرگہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

یہ تحقیق نیشنل اکیڈیمی آف سائنسز کے جریدے پروسیڈنگز میں شائع ہوئی ہے اور تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اس وبا کی وجہ سے طویل و مختصر مدتی طور پر جسمانی اور ذہنی صحت پر برے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔

مطالعاتی نتائج کے بعد ماہرین کی جانب سے عدم مساوات، ادویات تک رسائی میں مشکلات اور عوامی صحت کے تعلق سے غیرسنجدہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

تحقیق میں ایک اور بات سامنے آئی کہ اس وبا کی وجہ سے ’اپنی اور دوسروں کی حفاظت سے متعلق خوف دیکھا گیا اور لوگوں کے غم کو کم کرنے کےلیے اضافی صحت خدمات فراہم کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.