ETV Bharat / international

تین ممالک کا ' اسلامک ٹی وی چینل' شروع کرنے کا فیصلہ - پاکستان، ترکی اور ملیشیا نے اسلامو فوبیا

پاکستانی وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان، ترکی اور ملیشیا نے اسلامو فوبیا سمیت مختلف علاقوں کے چیلنجیز کا سامنا کرنے کے لیے انگریزی زبان میں چینل شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترکی، ملیشیا اور پاکستان کا ' اسلامک ٹی وی چینل' شروع کرنے کا فیصلہ
author img

By

Published : Sep 26, 2019, 1:02 PM IST

Updated : Oct 2, 2019, 1:57 AM IST

عمران خان نے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ' ترکی کے صدر اردگان اور ملیشیا کے وزیر اعظم مہاتر محمد کے ساتھ میری ایک میٹنگ ہوئی، جس میں ہم نے فیصلہ کیا کہ تینوں ممالک مشترکہ طور پر اسلامو فوبیا کی طرف سے پیداہونے والے چیلنجیز کا سامنا کرنے اور عظیم مذہب - اسلام کے لیے وقف ایک انگریزی زبان چینل شروع کریں گے۔'

ترکی، ملیشیا اور پاکستان کا ' اسلامک ٹی وی چینل' شروع کرنے کا فیصلہ
ترکی، ملیشیا اور پاکستان کا ' اسلامک ٹی وی چینل' شروع کرنے کا فیصلہ

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں شرکت کے لیے امریکہ گئے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے اس بات کا اعلان سماجی روابط کی ویب ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں کیا۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں پاکستانی وزیراعظم نے کہا کہ' صدر اردگان، وزیراعظم مہاتیر محمد اور میں نے ملاقات کی اور فیصلہ کیا ہم تینوں ممالک مل کر ایک ایسا انگریزی چینل شروع کریں گے، جو ’اسلاموفوبیا‘ سے جنم لینے والے چیلنجز کے مقابلے اور ہمارے عظیم مذہب 'اسلام' کے حقیقی تشخص کو اجاگر کرنے کے لیے مختص ہوگا۔'

واضح رہے کہ ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74ویں اجلاس میں عالمی برادری سے مسئلہ کشمیر کو پُرامن اور غیر جانبدارانہ طور پر حل کرنے کی اپیل کی۔

رجب طیب اردگان نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کیا جانا چاہئیے۔

انہوں نے بین الاقوامی برادری کی طرف سے مسئلہ پر توجہ نہ دینے پر تنقید کی اور کہا کہ یہ مسئلہ گذشتہ 72 برسوں سے حل طلب ہے۔

Intro:Body:

pakistan, malaysia and turkey3 would jointly start an English language channel 

Conclusion:
Last Updated : Oct 2, 2019, 1:57 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.