ETV Bharat / international

گذشتہ 15 سال کے دوران دنیا بھر میں 1200 صحافی قتل کیے جاچکے ہیں: یونیسکو - صحافیوں کی سلامتی سے متعلق یونیسکو کی سشماہی رپورٹ

اقوام متحدہ کے ادارے یونیسکو نے کہا ہے کہ 2006 سے 2020 کے درمیان دنیا بھر میں 1200 صحافی قتل کیے جا چکے ہیں جب کہ قتل کیے گئے ہر 10 صحافیوں میں سے 9 کے کیس حل نہیں ہو سکے۔

Over the past 15 years, 1,200 journalists have been killed worldwide says UNESCO
گزشتہ 15 سال کے دوران دنیا بھر میں 1200 صحافی قتل کیے جاچکے ہیں: یونیسکو
author img

By

Published : Nov 3, 2021, 9:43 PM IST

2 نومبر کو دنیا بھر میں مختلف تنظیمیں اپنے اپنے ملکوں میں صحافیوں کے قتل کے حل نہ ہونے والے مقدمات پر بات کرتی ہیں اور ان کے لیے انصاف کا مطالبہ کرتی ہیں۔

2 نومبر کو صحافیوں کی سلامتی سے متعلق یونیسکو کی سشماہی رپورٹ پر بھی بات کی جاتی ہے۔ یونیسکو کے ڈائریکٹر جنرل ہر 6 ماہ بعد ایک رپورٹ جاری کرتے ہیں جس میں مختلف ملکوں میں صحافیوں کے خلاف جرائم کی تفصیلات درج ہوتی ہیں۔

اس دن کی مناسبت سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹوئٹر پر جاری اشتہار میں یونیسکو نے کہا کہ ’صحافی کے خلاف ہر خطرہ ، آپ کی آزادی کیلئے خطرہ ہے۔‘

اس اشتہار میں مزید کہا گیا ہے کہ ’خطرات کو اس وقت روکو جب وہ شروع ہو رہے ہوں۔‘

پاکستان ان ممالک میں شامل ہوچکا ہے جہاں صحافی ناصرف غیرریاستی عناصر کے ہاتھوں غیرمحفوظ ہیں بلکہ انہیں حکومتی اداروں کی جانب سے بھی دباؤ کا سامنا ہے۔

اقوام متحدہ نے رکن ممالک پر زور دیا تھا کہ وہ صحافت سے وابستہ افراد کے تحفظ کے لیے ٹھوس اقدمات کریں، صحافیوں کے خلاف ہونے والے تشدد کے واقعات پر افسوسناک بات یہ ہے کہ جرائم کرنے والوں کو سزا کا خوف ہی نہیں۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.